- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
چند سیکنڈ میں فولڈ ہوجانے والی ای اسکوٹر
کیلیفورنیا: امریکا میں ایک کمپنی نے چند سیکنڈ میں فولڈ ہونے والی 21 کلو گرام وزن کی حامل منفرد اسکوٹر متعارف کرادی
’مائلو ای‘ نامی اسکوٹر بطورِ خاص شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے اس موٹر سائیکل کو تین مختلف رفتاروں پر دوڑایا جاسکتا ہے اور یہ چند سیکنڈ میں سکڑ کر اپنی اصل جسامت کے تیسرے حصے کے برابر سمٹ جاتی ہے۔
تیزرفتار شہروں میں لوگ بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں لیکن بس اور ٹرین اڈوں تک پہنچنے کے لیے کوئی سواری درکار ہوتی ہے۔ مائلو ای اسکوٹر اسی کمی کے تحت بنائی گئی ہے کیونکہ اسے سکیڑ کر آپ بس میں اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔
مائلو فولڈنگ ای اسکوٹر کا وزن صرف 21 کلوگرام ہے جسے کار کی ڈکی میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ سکڑنے کے بعد اس کی جسامت 15 x 20 x 41 انچ رہ جاتی ہے۔ اسکوٹر کے آگے دو پہیئے ہیں جس کے اندر تیسرا پہیہ تہہ ہوجاتا ہے اور یوں یہ اسے فوری طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔
مائلو ای اسکوٹر میں بیٹریاں نصب ہیں جو مختصر فاصلے تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں ۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 36 وولٹ کی بیٹری 24 کلومیٹر دوری تک جاسکتی ہے۔ ایک اور بیٹری لگا کر یہ فاصلہ دگنا کیا جاسکتا ہے۔ تین پہیوں والی اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ آگے کے دو پہیئے لچک دار فریمز سے جڑے ہیں جو اسکوٹر کو مڑنے اور راستہ کاٹنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں 250 واٹ کی موٹر اور ہائیڈرولک ڈسک بریکس لگائے گئے ہیں۔
موٹر سائیکل کی تیاری کے لیے اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی جارہی اور اس کی قیمت 1500 ڈالررکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔