ماضی کی شہرہ آفاق فلم پریڈیٹر 4 کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی (فوٹو: انٹرنیٹ)

بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی (فوٹو: انٹرنیٹ)

لاس اینجلس: اسی کی دہائی میں بننے والی ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پریڈیٹر‘ کے چوتھے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

خلائی عفریت کی دنیا میں آمد سے متعلق یہ ہالی ووڈ فلم 1987ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے اب اس فلم کا چوتھا حصہ بنایا جارہا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹوئنٹی سنچری فاکس کی اس فلم کے ہدایت کار شین بلیک ہیں جب کہ اسکرپٹ شین بلیک سمیت دیگر تین رائٹرز نے تحریر کیا ہے۔

پریڈیٹرز سیریز کی پہلی فلم ’پریڈیٹر‘ 1987ء میں، دوسری فلم ’پریڈیٹر 2 ‘  1990ء میں، تیسری فلم ’پریڈیٹرز‘ 2010ء میں ریلیز ہوئی جب کہ چوتھی فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔