مذاکرات کامیاب ، پی ٹی ایم نے رزمک جلسہ ملتوی کردیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 جون 2018
عید سے قبل ساتھیوں کورہا کیاجائے،احسان داوڑ، مزید بات چیت عید کے بعد ہوگی،ملک مرجان
 فوٹو:فائل

عید سے قبل ساتھیوں کورہا کیاجائے،احسان داوڑ، مزید بات چیت عید کے بعد ہوگی،ملک مرجان فوٹو:فائل

پشاور:  فاٹا قومی جرگہ اور پختون تحفظ موومنٹ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں پی ٹی ایم نے رزمک جلسہ ملتوی کردیا جبکہ پی ٹی ایم کے مطالبات کے حوالے سے جرگہ 22جون کو ہوگا۔

ایپکس کمیٹی کی جانب سے تشکیل کردہ فاٹا قومی جرگہ اور پی ٹی ایم کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور سابق ایم این اے شاہ گل آفریدی کی رہائش گاہ پرہوا جس میں قومی جرگہ کی جانب سے ملک خان مرجان، سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان اور اجمل وزیر جبکہ پی ٹی ایم کی جانب سے احسان داوڑ مذاکرات میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے رہنما احسان داوڑ نے کہا کہ عید کے بعد رزمک میں پی ٹی ایم کا جلسہ ملتوی کردیاگیاہے، عید سے پہلے ان کے گرفتار تمام افراد رہا کیے جائیں اور وانا میں زخمی کارکنوں کو مالی امداد دی جائے گی اورقومی جرگے ساتھ پی ٹی ایم کے مذاکرات 22جون کو ہونگے ۔قومی جرگے کے رکن ملک خان مرجان نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جتنے بھی مسائل ہیں ان پر عید کے بعد مزید بات چیت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔