اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 جون 2018
اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار 
 فوٹو:فائل

اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار فوٹو:فائل

 کراچی:  اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے لیاقت چوک گلشن ضیا سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ لڑکی کو اس کا والد بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا جہاں انھوں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس حوالے ایس پی اورنگی ٹاؤن ڈویژن عابد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کے والد قدیر کی نشاندہی پر ایک ملزم 14 سالہ عمران کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی طور پر واقعے کا اعتراف بھی کیا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔