لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
لیسکو کی ننگی تار چھو جانے سےپانچوں مزدوروں کوکرنٹ لگ گیا، اسپتال ذرائع فوٹوفائل

لیسکو کی ننگی تار چھو جانے سےپانچوں مزدوروں کوکرنٹ لگ گیا، اسپتال ذرائع فوٹوفائل

لاہور: گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 5 مزدور کام ختم کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ لیسکو کی ننگی تار چھوجانے سے پانچوں کو کرنٹ لگ گیا۔

پانچوں مزدوروں کو فوراً جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 2 مزدور دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ 3 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ دتہ اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔