قومی فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کے جانشین کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
اسٹیو رکسن نے نجی وجوہات کی بناءپر فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی فوٹو:فائل

اسٹیو رکسن نے نجی وجوہات کی بناءپر فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی 2 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن آج ایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

اسٹیو رکسن نے نجی وجوہات کی بناءپر فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کیلئے اخبارات میں اشتہارات جاری کر دیا ہے، نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول تھری کوچنگ کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔