چیئرمین نیب نے نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
چیئرمین نیب کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کریں گے فوٹو: فائل

چیئرمین نیب کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کریں گے فوٹو: فائل

 لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نندی پور پاور پلانٹ کو آؤٹ سورس کرنے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نندی پور پاور پراجیکٹ گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس منصوبے کی لاگت اور دیگر امور میں کرپشن کے الزامات عائد کیے جارہے تھے جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی چیئرمین نیب کو پلانٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔