چاروں صوبوں میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل، نگراں کابینہ نے منظوری دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
اعظم سلیمان خان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

اعظم سلیمان خان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

نگراں وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں کے نئے آئی جیز کی تعیناتی اور چیف سیکرٹریز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی چیف سیکریٹری پنجاب اور کلیم امام کو آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے، اعظم سلیمان خان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چاروں صوبوں کے آئی جیز کے تبادلے کا حکم

چیف سیکریٹری کے پی نوید خان بلوچ اور محمد طاہر آئی جی کے پی ہوں گے جب کہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اختر نذیر وڑائچ جبکہ آئی جی محسن حسن کو مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت کل عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔