نگراں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
ملاقات كے دوران صوبے میں آئندہ عام انتخابات كے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا . فوٹو : فائل

ملاقات كے دوران صوبے میں آئندہ عام انتخابات كے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا . فوٹو : فائل

کوئٹہ: نگراں وزیراعظم سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات كی جس میں صوبے میں آئندہ عام انتخابات كے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے اسلام آباد میں ملاقات كی جس میں صوبے میں عام انتخابات 2018 كے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے كہا كہ بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات صوبائی حكومت كی اولین ترجیح ہے، انتخابات كے دوران حالات پر قابو اور امن و امان بحال ركھنے كے لئے صوبائی حكومت بھرپور اقدامات كر رہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ نگراں صوبائی حكومت صاف شفاف اور بہتر انتخابات كے انعقاد كے لئے الیكشن كمیشن كے ساتھ مكمل تعاون کرے گی اور غیر جانبدارانہ كردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :شفاف الیکشن کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

دریں اثناء علاؤ الدین مری نے سبكدوش ہونے والے انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری كی خدمات كو سراہتے ہوئے اپنے تہنیتی بیان میں كہا ہے كہ آئی جی بلوچستان كی دورِ تعیناتی میں صوبے میں جرائم میں كمی واقع ہوئی، دہشت گردی كے خلاف كارروائی كے مثبت نتائج آئے اور امن و امان كی بحالی میں مدد ملی، ان كی متحرک اور فعال قیادت میں بلوچستان پولیس نے اہم كامیابیاں حاصل كیں اور محكمہ پولیس پر عوام كے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس یقین كا اظہار كیا كہ بلوچستان پولیس كی یہ كاركردگی اس طرح برقرار رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔