عبدالقادر پٹیل کے کاغذات مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 جون 2018
آپ آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے، ڑیٹرننگ افسر۔ فوٹو؛ فائل

آپ آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے، ڑیٹرننگ افسر۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے کراچی کے حلقے این اے 248 سے کاغذات نامزدگی مسترد ،تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عام انتخابات کیلیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دوسرے روز بھی سٹی کورٹ میں جاری رہا پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی این اے 248 سے مسترد کردیے گئے۔

تحریری فیصلہ ریٹرننگ آفسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج غربی نمبر 4 نے جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا قادر پٹیل نے لندن دبئی اور دیگر ملکوں کے ایک سال میں چھ سے زائد دورے کیے اوران  دوروں پرخرچ کی جانے والی رقم کی تفصیلات درست فراہم نہیں کیں، حلف نامے میں دوسالوں کے دوران دبئی کے پانچ اور لندن کے دو  دوروں میں خرچ کی جانے والی ٹوٹل رقم 3لاکھ 45ہزار ہے جو ناقابل یقین ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔