ای سی ایل کے لیے شریف فیملی کے نام کمیٹی کو ارسال

خبر ایجنسیاں  جمعرات 14 جون 2018
اگر وزرا دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا، نگراں وزیر داخلہ۔ فوٹو : فائل

اگر وزرا دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا، نگراں وزیر داخلہ۔ فوٹو : فائل

اسلام آ باد:  نگراں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وزرا دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا۔ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔