اسپین نے ابتدائی میچ سے صرف 2 روز قبل کوچ کو برطرف کردیا

خبر ایجنسی  جمعرات 14 جون 2018
کوچ کی ذمہ داری فیڈریشن کے 50 سالہ اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنانڈو ہائیرو کو سونپ دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کوچ کی ذمہ داری فیڈریشن کے 50 سالہ اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنانڈو ہائیرو کو سونپ دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کراسنوڈر:  اسپین نے ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی میچ سے صرف2روز قبل ہی کوچ کو برطرف کردیا۔

اسپین نے ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی میچ سے صرف2روز قبل ہی کوچ جولین لوپیٹیگ کو ڈرامائی طور پر برطرف کردیا، ان کی جگہ ذمہ داری فیڈریشن کے 50 سالہ اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنانڈو ہائیرو کو سونپ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کورئیل میڈرڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوپیٹیگ کو اپنا نیا کوچ مقرر کررہے ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد کام شروع کریں گے۔ اس اعلان پرفیڈریشن اور اسپینش شائقین بھڑک اٹھے تھے، ان کی جانب سے اس کی ٹائمنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔