امریکی کمپنی کا ایرانی فٹبال ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: فائل

ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: فائل

ماسکو: کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار کردیا.

کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چونکہ امریکی حکومت نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اس لیے ہم جوتے سپلائی نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پابندی کے بارے میں معلوم ہے، ان کا اس حوالے سے بیان جاری کرنا غیر ضروری تھا، اس لیے کمپنی کو معافی مانگنا چاہیے۔

کوچ کارلوس نے واضح کیا کہ امریکی کمپنی کا یہ بیان ان کے کھلاڑیوں کیلیے تحریک کا باعث بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔