ملک بھر میں بوہری کمیونٹی آج عیدالفطر منا رہی ہے

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ فوٹو : فائل

عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج بوہری کمیونٹی عیدالفطر منارہی ہے۔

ملک بھر میں بوہری کمیونٹی آج عیدالفطر منا رہی ہے، کراچی بھر میں بوہری کمیونٹی کی جانب سے 19 مقامات پر نماز عید ادا کی گئی جس میں کمیونٹی سے تعلق رکھنےوالے مرد، خواتین، بچوں اور بزرگوں  نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس اور رینجرز کی نفری نے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔