قومی کرکٹرز کا سبکدوش ہونیوالے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو قومی کرکٹرز نے خراج تحسین پیش کیا، فوٹوفائل

سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو قومی کرکٹرز نے خراج تحسین پیش کیا، فوٹوفائل

لاہور: قومی کرکٹرز نے سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش کیا۔

سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو قومی کرکٹرز نے خراج تحسین پیش کیا، کپتان سرفراز احمد نے انہیں کھلاڑیوں کے دستخطوں سے مزین قومی ٹیم کی ٹی شرٹ پیش کی۔ تمام پلیئرز نے ان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ اسٹیو رکسن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے تاہم انہوں نے نجی وجوہات کی بناء پر مزید کام سے معذرت کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی توسیع میں دلچسپی نہیں لی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1006993460057006080

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔