آج بلوچستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
بلوچستان کی ساحلی پٹی پسنی گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کی ساحلی پٹی پسنی گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونے کی بنا پر آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیوں کہ چاند کی عمر آج 19 گھنٹے نہیں ہوگی جس بنا پر چاند نظر نہیں آئے گا، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے  سےملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائےگا جب کہ مون سون ہوائیں پنجاب میں کل داخل ہوں گی۔ ہفتے  سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکےپہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی جب کہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ تاہم کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔