عمر اکمل کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
عمر اکمل کراچی جمخانہ میں منعقدہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے تھے فوٹوفائل

عمر اکمل کراچی جمخانہ میں منعقدہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے تھے فوٹوفائل

لاہور: عمر اکمل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

کراچی جمخانہ میں منعقدہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں وہ عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا اور میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور کی فلائٹ کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے، امپائرز نے عمر ایسوسی ایٹس کو متبادل پلیئرز کھلانے کی بھی اجازت نہ دی، خوش قسمتی سے عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل وارڈنز اور ایکسائز اہلکاروں سے جھگڑے، پی سی بی حکام پر تنقید کی وجہ سے خبروں کی زد میں آ چکے ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔