کامرہ کینٹ میں 2خواتین اور 3 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
مقتولین میں دو خواتین اور 3 کمسن بچے شامل ہیں (فوٹو: فائل)

مقتولین میں دو خواتین اور 3 کمسن بچے شامل ہیں (فوٹو: فائل)

کامرہ کینٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 کمسن بچوں سمیت 5 افراد کو ذبح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ نواحی علاقے جتیال میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر 2 خواتین اور 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ان کے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وسیم نامی شخص کی دو بیویوں اور 3 بچوں کو قتل کیا گیا، وسیم نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لینے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق اہل محلہ سے مزید تفصیلات حاصل کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے اہل محلہ اور متاثرہ خاندان کے لواحقین کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔