- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
جنوبی افریقا کی مسجد میں چاقو حملے سے 2 معتکفین جاں بحق
کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں چاقو بردار شخص نے مسجد پر حملہ کرکے عبادت میں مصروف 2 معتکفین کی جان لے لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کیپ ٹاؤن شہر کے علاقے مالمسبری میں پیش آیا جہاں جمعرات کی علی الصباح ایک چاقو بردار شخص نے مسجد میں داخل ہوکر عبادت میں مصروف معتکفین پر حملہ کردیا۔ حملہ آور نے معتکفین پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کیپ ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پہنچی تو ہاتھ میں چاقو تھامے حملہ آور کو سرنڈر کرنے کا کہا تاہم اس نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس دوران جوابی کارروائی میں گولی مار کر اسے ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق نمازیوں کی تعداد 305 ہوگئی
جنوبی افریقا میں مسلمان کمیونٹی کی نمائند ہ تنظیم مسلم جوڈیشل کونسل نے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعے نے مسلمان کمیونٹی کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈربن کی ایک مسجد پر چاقو حملے میں دو نمازی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا تھا اور تاحال پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔