سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جون 2018
جمعے کو سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں عید الفطر منائی جائی رہی ہے (فوٹو: فائل)

جمعے کو سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں عید الفطر منائی جائی رہی ہے (فوٹو: فائل)

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔

شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک کوعرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پاکستان  میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔