عید پر تیار کی جانے والی فلمیں بہت ہی اسپیشل ہونی چاہئیں، ماہرہ خان

قیصر افتخار  جمعـء 15 جون 2018
اس وقت ہماری فلموں کا معیار بہترین ہے اوران کو پسند کرنیوالوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ بھی ہورہا ہے:’’ ایکسپریس ‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

اس وقت ہماری فلموں کا معیار بہترین ہے اوران کو پسند کرنیوالوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ بھی ہورہا ہے:’’ ایکسپریس ‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

 لاہور: معروف اداکارہ وماڈل ماہرہ خان نے کہا ہے کہ عید کی مناسبت سے تیار کی جانے والی فلم بہت ہی اسپیشل ہونی چاہئیں۔

’’ ایکسپریس ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’سات دن محبت ان‘ایک رومانٹک ، کامیڈی فلم ہے لیکن اس کی کہانی بہت جانداراورفنکاروں کی پرفارمنس شاندار ہے۔ ہم سب نے مل کراس پروجیکٹ کیلیے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ خاص طورپرشہریارمنورکے ساتھ میں پہلے بھی کام کرچکی ہوں، اس لیے ہم دونوں نے شوٹنگ کے دوران خوب انجوائے کیا اور اسکرپٹ کے مطابق اپنے کرداروں کوبڑی محنت کے ساتھ سجایا بھی ہے۔

ماہر خان نے کہا کہ پاکستان میں فلم کے بزنس کے حوالے سے عیدالفطر سے بڑا کوئی دوسرا تہوارنہیں ہوتا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ عید کی مناسبت سے تیار کی جانے والی فلم بہت ہی اسپیشل ہونی چاہئیں۔ ہم نے بھی ایسی ہی ایک کوشش کی ہے، کیونکہ اس فلم کی کہانی، ڈائیلاگ، پکچرائزیشن اوردیگرلوازمات بہت ہی منفرد اوردلچسپ ہیں۔ اس فلم میں شائقین کیلیے عید کی مناسبت سے وہ سب شامل ہے، جس کووہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’سات دن محبت ان ‘ کوئی فارمولا نہیں بلکہ زندگی سے جڑے ایسے حقائق ہیں، جن سے ہرکوئی گزرچکا ہے۔ اس دوران بہت سے مسائل بھی آتے ہیں لیکن ان کا حل بھی ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پرپاکستانی فلموں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین پاکستانی سینما گھروں میں صرف اورصرف پاکستانی فلمیں ہی دیکھیں گے، جوکہ شائقین کی اکثریت کی دیرینہ خواہش بھی تھی۔ اس وقت ہماری فلموں کا معیار بہترین ہے اوران کو پسند کرنیوالوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ بھی ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔