گلگت بلتستان میں کینسر اسپتال کیلیے 85 کروڑ جاری

شبیر حسین  جمعـء 15 جون 2018
کینسر اسپتال منصوبے پر کل لاگت 2 ارب 34 کروڑ روپے آئے گی، 3 سال میں مکمل ہو گا۔ فوٹو:فائل

کینسر اسپتال منصوبے پر کل لاگت 2 ارب 34 کروڑ روپے آئے گی، 3 سال میں مکمل ہو گا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں2 ارب 34 کروڑ سے تعمیر ہونے والے کینسر اسپتال کے منصوبے کیلیے رواں سال کے دوران مختص تمام 85 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

دستاویز کے مطابق اسپتال پاکستان اٹامک انرجی کے زیرانتظام کام کرے گا۔ وفاقی حکومت نے کینسر اسپتال کی تعمیر کیلیے ابتدائی طور پر2 اقساط میں 34 کروڑ روپے جاری کیے۔ بعد ازاں 16 فروری کو 25کروڑ50 لاکھ روپے کی تیسری قسط جاری کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔