اسٹٹ گارٹ ٹینس؛ اعصام الحق ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 جون 2018
اعصام الحق اور ان کے ساتھی نے حریف کھلاڑیوں کو آسانی سے زیر کیا،فوٹو:فائل

اعصام الحق اور ان کے ساتھی نے حریف کھلاڑیوں کو آسانی سے زیر کیا،فوٹو:فائل

اسٹٹ گارٹ ٹینس میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلز سے مین فائنل میں پہنچ گئے۔

اسٹٹ گارٹ مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، انھوں نے آسٹریلین اسٹار نک کریگوئس اور امریکی پلیئرجیکسن ودرو کو 6-7 (5/7)،5-7 اور 8-10 سے مات دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔