شاہی شیر خرمہ

منیرہ عادل  ہفتہ 16 جون 2018
کریم ملاکر کسی خوبصورت پیالے میں ڈال کر چاندی کا ورق سجادیں لذیذ شاہی شیر خرمہ تیار ہے۔ فوٹو: فائل

کریم ملاکر کسی خوبصورت پیالے میں ڈال کر چاندی کا ورق سجادیں لذیذ شاہی شیر خرمہ تیار ہے۔ فوٹو: فائل

اجزاء:

گھی…ایک کھانے کا چمچ،سویاں…50 گرام،دودھ… ایک لیٹر،چینی… آدھا کپ یا حسب ذائقہ،کھویا… ایک کپ،بادام… دس عدد،پستہ… دس عدد،کشمش… آدھی پیالی،چھوہارے… دس عدد،زردے کا رنگ… چٹکی بھر،کریم… آدھا کپ،چاندی کی ورق… سجاوٹ کے لیے

ترکیب:

بادام پستے باریک کاٹ لیں، کشمش صاف کرکے بھگودیں چھوہارے گٹھلی نکال کر باریک کاٹ لیں، دودھ میں چینی ڈال کر پکنے رکھ دیں دوسری دیگچی میں گھی گرم کرکے سویاں بھون کر دودھ میں شامل کرلیں ساتھ بادام پستے، کشمش اور چھوہارے بھی شامل کردیں پکنے دیں چند منٹ بعد کھویا بھی چورا کرکے شامل کرلیں اور اس کو ملاکر اتار کر ٹھنڈا کرلیں پھر اس میں کریم ملاکر کسی خوبصورت پیالے میں ڈال کر چاندی کا ورق سجادیں لذیذ شاہی شیر خرمہ تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔