ٹوٹی فروٹی کریم ڈیلائٹ

منیرہ عادل  ہفتہ 16 جون 2018
چاکلیٹ کو باریک کرش کرکے اس کے اوپر سجادیں اور فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔ فوٹو: فائل

چاکلیٹ کو باریک کرش کرکے اس کے اوپر سجادیں اور فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔ فوٹو: فائل

اجزا:

کریم… دو پیکٹ،فروٹ کوکٹیل… ایک ٹن،لال جیلی… ایک ساشے،سبز جیلی… ایک ساشے،چاکلیٹ… سجاوٹ کے لیے

ترکیب:

کریم کو ایک پیالے میں پھینٹ لیں اس میں فروٹ کوکٹیل کو اس طرح شامل کریں کہ اس میں سیرپ شامل نہ کریں تھوڑا سا سیرپ حسب ذائقہ کریم میں ملاکر فریج میں رکھ دیں ،جیلی کو بنانے کے لیے پانی پونا کپ ابالیں اس میں ایک جیلی کا ساشے کھول کر ڈالیں پکاکر پلیٹ میں جمادیں اسی طرح دوسری جیلی بھی بناکر جمادیں جم جائے تو چھری سے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر آدھی جیلی کریم میں ملادیں آدھی جیلی کو کریم کے اوپر سجادیں۔ چاکلیٹ کو باریک کرش کرکے اس کے اوپر سجادیں، فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔