مینگو برفی

منیرہ عادل  منگل 3 جولائی 2018
بادام پستے کا جو چھڑک کر گھنٹے بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر ٹکڑے کاٹ لیں۔ فوٹو: فائل

بادام پستے کا جو چھڑک کر گھنٹے بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر ٹکڑے کاٹ لیں۔ فوٹو: فائل

اجزاء:

آم… تین عدد،دودھ… ایک کپ، چینی…حسب ذائقہ،بادام…سجاوٹ کے لیے، پستے … سجاوٹ کے لیے، کاجو… سجاوٹ کے لیے، ملک پائوڈر… آدھا کپ، مکھن یا گھی… ایک کھانے کا چمچا
ترکیب:

آم کا چھلکا اتار کر اس کے ٹکڑے کرلیں اور اس کو بلینڈر میں پیس لیں بادام پستے باریک کاٹ لیں دیگچی میں مکھن یا گھی ہلکا گرم کرکے اس میں پسا ہوا آم کا گودا ڈال کر تھوڑا پائیں پھر اس میں دودھ اور چینی ملاکر بھونیں پھر اس میں ملک پائوڈر ملاکر اتنا پکائیں کہ بھونا جائے اور گاڑھا ہوجائے ایک طشتری مین تیل یا گھی لگاکر اس میں یہ آمیزہ ڈال دیں اوپر سے بادام پستے کا جو چھڑک کر گھنٹے بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر ٹکڑے کاٹ لیں، لذیذ مینگو برفی تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔