براؤنی کپ کیک

 ہفتہ 16 جون 2018
ان میں اتنا یہ آمیزہ ڈالیں کہ آدھا بھرے اور ٹرے کو اوون میں رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ میں تیار ہوںگے۔ فوٹو: فائل

ان میں اتنا یہ آمیزہ ڈالیں کہ آدھا بھرے اور ٹرے کو اوون میں رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ میں تیار ہوںگے۔ فوٹو: فائل

اجزاء:

مکھن… سو گرام، چینی پسی ہوئی … آدھا کپ، میدہ… آدھا کپ، انڈے… دو عدد، کوکو پائوڈر … ایک کھانے کا چمچا، بیکنگ پائوڈر… ایک چائے کا چمچا، دودھ… دو سے تین کھانے کے چمچا، ونیلاایسنس ایک چائے کا چمچا

ترکیب:

اوون کو 180 پر گرم کرنے رکھ دیں، میدے، بیکنگ پائوڈر اور کوکو پائوڈر کو تین دفعہ چھان لیں اور ایک طرف رکھ دیں ایک پیالے میں مکھن میں پسی ہوئی چینی ملاکر پھینٹیں، انڈے علیحدہ سے خوب پھینٹ کر مکھن میں ملائیں اور خوب پھینٹیں پھر میدہ تھوڑا تھوڑا کرکے ملائیں اور لکڑی کے چمچ سے گول دائرے میں ملاتے جائیں آخر میں دودھ اور ونیلا ایسنس ملاکر بیکنگ ٹرے میں پیپر کپس لگاکر ان میں اتنا یہ آمیزہ ڈالیں کہ آدھا بھرے اور ٹرے کو اوون میں رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ میں تیار ہوںگے اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ٹھو پک اس میں ڈالیں اگر وہ صاف باہر نکلے تو اس کا مطلب ہے کہ کیکس تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔