پاکستانی اداکار کہاں اور کیسے عید منائیں گے

شوبز رپورٹر  ہفتہ 16 جون 2018
شان، علی ظفر، صائمہ، صبا قمر، معمررانا،شاہدہ منی اوردیگر لاہورمیں عید منائیں گے۔ فوٹو : فائل

شان، علی ظفر، صائمہ، صبا قمر، معمررانا،شاہدہ منی اوردیگر لاہورمیں عید منائیں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  عیدالفطرکے پراجیکٹس میں مصروف فنکار آج اپنے اپنے آبائی شہروں اوردیہاتوں میں عید منائیں گے۔

گزشتہ روزفنکاروں کی اکثریت نے اپنے زیرتکمیل پراجیکٹس مکمل کروائے جبکہ کچھ کی شوٹنگ کی عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ لاہور میں عید منانے والے فنکاروں میں اداکارشان، علی ظفر، صائمہ، صبا قمر، معمررانا،شاہدہ منی، شفقت امانت علی خاں، ولی حامد علی خاں، کاشف محمود، میرا، لیلیٰ ، غنا علی، ثنافخر، اربازخان، زاراشیخ، عصمت اقبال، ثمینہ پیرزادہ ، عثمان پیرزادہ ، عائشہ عمر، عظمی حسن، اشعر اصغر، سلیم شیخ ، نعمان جاوید، ماہ نور، میگھا ، ندا چوہدری اور معروف گلوکار راحت فتح علیخاں سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

کراچی میں عید منانے والوں میں اداکارہمایوں سعید، فیصل قریشی، ماریہ واسطی، حمائمہ ملک ، شمعون عباسی، فہد مصطفیٰ، دانش تیمور، عائزہ خاں، اقراعزیز، مینال خان ، ایمن خان ، فیروزخان، ثنا جاوید ، ماوراحسین ، عمران اشرف ، سجل علی اپنی فیملی کے ساتھ ناصرف عید منائیں گے بلکہ عیدالفطر کی خصوصی نشریات میں بھی شرکت کرینگے۔

اس کے علاوہ بہت سے فنکارکوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، اوکاڑہ، ملتان اوربہاولپورسمیت دیگرمقامات پرعید منائیں گے۔

اس موقع پر’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا مزا تواپنوں کے سنگ ہی ہوتا ہے ۔ اس لئے ہم نے ماہ رمضان میں ہی اپنے نئے پراجیکٹس کی شوٹنگز کومکمل کرلیا تھا جبکہ کچھ کی شوٹنگ شیڈول عید کے بعد شروع ہوگا۔

جہاں تک بات عیدالفطر کے لمحات کی ہے تواس کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ کرہی اطمینان اورسکون ملتا ہے۔ اس لئے دنیا میں کہیں بھی ہوں عید کے موقع پرتوواپس آنا ہی پڑتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔