ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ 1-1 سے برابر

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جون 2018
ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ 1-1 سے برابر رہا۔  

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ سابق ورلڈچیمپئن ارجنٹائن دنیا کے بہترین کھلاڑی لیونل میسی کی موجودگی کے باوجود آئس لیند کو شکست نہ دے سکی اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کا پہلا گول 19ویں منٹ میں ارجنٹائن کی جانب سے داغا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد آئس لینڈ نے گول مارکر برتری ختم کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔