انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، آصف علی زرداری

ویب ڈیسک  اتوار 17 جون 2018
انتخابات میں کامیاب ہوکر نواب شاہ کو ماڈل ضلع بناؤں گا، آصف زرداری کا اعلان فوٹو: فائل

انتخابات میں کامیاب ہوکر نواب شاہ کو ماڈل ضلع بناؤں گا، آصف زرداری کا اعلان فوٹو: فائل

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی اور اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔

نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اوراس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، اس لیے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناؤں گا۔ لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔