چیئرمین سینیٹ کا عید پر بچوں کے فلاحی ادارے کا دورہ 

ویب ڈیسک  اتوار 17 جون 2018
بچے معاشرے کا اہم جز ہیں ان کی بہتر تربیت ضروری ہے، صادق سنجرانی . فوٹو : فائل

بچے معاشرے کا اہم جز ہیں ان کی بہتر تربیت ضروری ہے، صادق سنجرانی . فوٹو : فائل

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کے موقع پر بچوں کے فلاحی ادارے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

عید کے پرمسرت موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں بچوں کے فلاحی ادارے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بچے معاشرے کا اہم جز ہیں اور ان کی بہتر تربیت ضروری ہے اس حوالے سے فلاحی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔