ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن

اسپورٹس رپورٹر  پير 18 جون 2018
كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے،فوٹو:فائل

كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے،فوٹو:فائل

دبئی: عالمی ون ڈے رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی نے پاكستان كو پانچويں پوزيشن پر پہنچا ديا۔

عالمی ون ڈے رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی سے پاكستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے، انگلينڈ كے ہاتھوں دونوں ميچز ميں شكست كے بعد كينگروز 102 پوائنٹس كے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہيں جب کہ  گرين شرٹس اعشاريائی فرق كے ساتھ ایک قدم آگے نكل گئے ہيں۔

اپنی پوزيشن واپس لينے كيليے آسٹريليا كو انگلينڈ كے خلاف سيريز كے باقی 3 ميچز ميں سے كم از كم ایک جيتنا ہوگا، ياد رہے كہ كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔