مصری فٹبالر نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ ٹھکرا دیا

ویب ڈیسک  پير 18 جون 2018
سوشل میڈیا پر مصری گول گیپر زیر بحث، فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر مصری گول گیپر زیر بحث، فوٹو: فائل

ماسکو: مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر نے شراب بنانے والی کمپنی کے تعاون سے  تیار کیے گئے فیفا ورلڈکپ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلے میں مصری گول کیپر اس وقت ہیڈ لائنز اور سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جب 29 سالہ محمد الشناوی نے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ جس کمپنی کے تعاون سے ایوارڈ پیش کیا  جارہا ہے وہ شراب بنانے اور فروخت کرنے کا غیر اسلامی کاروبار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکوں پر رنگ کرنے والا برازیلین لڑکا عالمی فٹ بالر بن گیا

مصری کھلاڑی کو یورو گوئے کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر میچ کے اختتام پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز پیش گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانے کے بجائے  اسے ٹھکرانے کا اشارہ  دیا اور آگے بڑھ گئے۔

ایوارڈ ٹھکرانے کے بعد مذکورہ کمپنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر مصری فٹبالر کی تصویر پوسٹ نہیں کی حالانکہ یہ کمپنی فیفا کی آفیشل اسپانسر ہونے کی وجہ سے ہر مین آف دی میچ کی تصویر ایورڈ کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔