کولمبیا سے میچ، جاپانی طوطے نے ٹیم کیخلاف ’ فیصلہ ‘ سنادیا

اے ایف پی  منگل 19 جون 2018
چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹوکیو:  جاپانی طوطے نے اپنی ٹیم کے خلاف فال نکال دی۔

ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔ ورلڈ کپ میں بھی اسی سے یہی کام لیا جارہا ہے تاہم گزشتہ روز طوطے نے اس وقت اپنے ملک کے شائقین کو بری خبر سنا دی جب منگل کو شیڈول میچ میں جاپان کے بجائے اس نے فتح کیلیے کولمبیا کو ہی فیورٹ قرار دے دیا۔

جاپانی شائقین کو پوری امید ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی مگر اولیویا نے ان کی امیدوں کو ڈانواڈول کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔