تحریک انصاف کے تمام اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

محمد ہارون  منگل 19 جون 2018
تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

 لاہور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سے پہنچانے پر کاغذات مسترد کر دیے گئے جب کہ تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کو عدالت کے ذریعے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار عدالتی آرڈر کے ذریعے کاغذات جمع کرائیں گے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر درخواست دیں گے۔

تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کے لیے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہارون، عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال، پیٹر گل، جوگندر چوہان، حبقوق اور سیمول یعقوب شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔