ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 19 جون 2018
بولرز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز نہ کھیلنے والے یاسر اب 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں . فوٹو : فائل

بولرز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز نہ کھیلنے والے یاسر اب 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں . فوٹو : فائل

 کراچی: ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار رہے۔

اوسط درجے کی پرفارمنس اور کم میچز کی وجہ سی ٹیم کی پوزیشن پر انتہائی منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں، اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ بھارت کی حکمرانی ہے، دوسرے سے پانچویں نمبر تک بالترتیب جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ موجود ہیں۔

دوسری جانب ناقص کارکردگی کے اثرات پاکستانی پلیئرز رینکنگ پر بھی نمایاں ہورہے ہیں، اظہر علی کا 20 ابتدائی کھلاڑیوں سے بھی اخراج کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے، وہ اب15ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

بولرز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز نہ کھیلنے والے یاسر اب 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں جب کہ بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آسٹریلیا کی ایک سالہ پابندی کے شکار سابق کپتان اسٹیون اسمتھ موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔