کارلوس سانچز کو ورلڈ کپ2018 کا پہلا ’ریڈ کارڈ‘ دکھا دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 19 جون 2018
کارلوس سانچز کو یہ سزا جاپان کے خلاف منگل کو دوران میچ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر دی گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

کارلوس سانچز کو یہ سزا جاپان کے خلاف منگل کو دوران میچ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر دی گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

کولمبیا کے سانچز کو ورلڈ کپ 2018 کا پہلا ’ریڈ کارڈ‘ دکھا دیا گیا۔

کارلوس سانچز کو روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا پہلا ’ ریڈ کارڈ‘ دکھا دیاگیا ہے جس کی باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑگیا، انہیں یہ سزا جاپان کے خلاف منگل کو دوران میچ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر دی گئی، اس کی نتیجے میں ملنے والی پنالٹی پر جاپانی اسٹرائیکر شنجی کاگوا نے گول بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔