ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 19 جون 2018
سری لنکا سے سیریز میں بدستور ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ فوٹو : اے ایف پی

سری لنکا سے سیریز میں بدستور ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ فوٹو : اے ایف پی

کریگ بریتھ ویٹ کی مزاحمت اور بارش کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

سری لنکا سے سیریز میں بدستور ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے 296 رنز کا ہدف دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کے 64 رنز پر 4 وکٹیں اُڑا دیں، اس موقع پر کھیل مکمل طور پر آئی لینڈرز کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہا تھا مگر اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے مزاحمت جاری رکھی، فائنل سیشن میں بارش شروع ہوگئی، کم روشنی نے میچ آفیشلز کے پاس مقابلے کے ڈرا پر اختتام کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کا اسکور 5 وکٹ پر 147 رنز تھا، بریتھ ویٹ 59 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، مین آف دی میچ 12 وکٹیں لینے والے شینن گیبرائل کو قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔