شفاف انتخابات ہی ملک كا قبلہ درست كرنے میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں، علاؤ الدین مری

ویب ڈیسک  منگل 19 جون 2018
اپنے مینڈیٹ كے مطابق پرامن ماحول میں شفاف انتخابی عمل كو ہر صورت یقینی بنائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

اپنے مینڈیٹ كے مطابق پرامن ماحول میں شفاف انتخابی عمل كو ہر صورت یقینی بنائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک و قوم كا قبلہ درست كرنے میں  اہم كردار ادا كرسكتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستا نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک و قوم كا قبلہ درست كرنے میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں اور نگراں حكومت مكمل طور پر غیر جانبدار شخصیات پر مشتمل ہے، ان میں سے كسی كا كسی سیاسی جماعت سے كوئی تعلق نہیں، موجودہ حكومت اپنے مینڈیٹ كے مطابق پر امن ماحول میں شفاف انتخابی عمل كو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

علاؤ الدین مری نے كہا كہ اپنے ضمیر كے مطابق ووٹ كا استعمال اور اپنی خواہش كے مطابق اپنے نمائندوں كا انتخاب عوام كا بنیادی حق ہے جس كی ضمانت آئین میں بھی دی گئی ہے۔ ان کا كہنا تھا کہ صوبائی حكومت عوام كی توقعات اور اعتماد كے مطابق عام انتخابات كے غیر جانبدار انعقاد میں الیكشن كمیشن كی ہر ممكن مدد كررہی ہے جب كہ سیكیورٹی اداروں كے تعاون سے انتخابی عمل كے دوران امن و امان بر قرار ركھنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :شفاف الیکشن کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام كو اپنے نمائندے منتخب كرنے كا بھر پور موقع دیكر اس بات كویقینی بنایا جائے گا كہ ملک و قوم كے مستقبل كی باگ ڈور مخلص، دیانتدار اور اہل افراد كے ہاتھوں  میں ہو۔ انہوں نے یقین ظاہر كیا كہ 2018كے عام انتخابات كے نتیجے میں ایک ایسی قیادت سامنے آئی گی جو ملك و قوم كو تمام مشكلات سے نجات دلانے كی مكمل طور پر اہل ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔