کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ

این این آئی / اے پی پی  بدھ 20 جون 2018
والدہ کی حالت نازک ہے، میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ،بس دعا کریں،حسین نواز فوٹو: ٹوئٹر

والدہ کی حالت نازک ہے، میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ،بس دعا کریں،حسین نواز فوٹو: ٹوئٹر

لندن/ برلن:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منگل کو لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور انھیں غیر معینہ مدت کیلیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ  میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،بس دعا کریں۔

ڈاکٹرز نے اْن کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔