فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کا امیدوار جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
مخالفین نے گزشتہ روز بھی وقار واہلہ پر تشدد کیا تھا۔ 
 فوٹوفائل

مخالفین نے گزشتہ روز بھی وقار واہلہ پر تشدد کیا تھا۔ فوٹوفائل

فیصل آباد: تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 109 کا امیدوار وقار احمد جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 8 میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار وقار احمد کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

مخالفین نے گزشتہ روز بھی وقار واہلہ پر تشدد کیا تھا جس پر وقار واہلہ نے تشدد کے خلاف درخواست تھانہ نشاط آباد میں دی تھی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔