- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
بھارت میں ٹرین سے خاتون کی سرکٹی لاش برآمد
بھونیشور: بھارت کی ریاست اوڈیشا میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش ملی ہے خاتون کے شدید زخمی سر کو بھی کچھ فاصلے سے برآمد کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا ( سابق اڑیسہ) کے شہر بھونیشور کے علاقے پوری میں ریل گاڑی کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش بغیر سر کے ٹوائلٹ میں پڑی ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 20 کلومیٹر کی دوری پر دلنگہ اسٹیشن سے مقتولہ کے سر کو بھی برآمد کر لیا ہے۔ خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور 40 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پوری اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر کھڑی ٹرین کے ٹوائلٹ میں سربریدہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے اور اسی ٹریک کے پچھلے اسٹیشن سے خاتون کا سر بھی مل گیا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور دیگر شواہد کو فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ٹرین کے سفر کے دوران خواتین کی بے حرمتی کے واقعات عام ہیں ایک بس میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے نے پورے بھارت میں ہلچل مچا دی تھی جس پر حکومت نے سخت نوٹس لینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک ایسے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔