اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
بطور اٹارنی جنرل ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اشتر اوصاف،فوٹو: فائل

بطور اٹارنی جنرل ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اشتر اوصاف،فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتر اوصاف نے بطور اٹارنی جنرل کی حیثیت سے ذمہ اداریاں ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا، اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشتر اوصاف اٹارنی جنرل اور زاہد حامد وزیر قانون مقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتر اوصاف نے عام انتخابات کے پیش نظر نگراں حکومت کے قیام کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بطور اٹارنی جنرل ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 29 مارچ 2016 میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔