- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
انڈونیشیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک
سماٹرا: انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔
حادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنا تھا۔ ایسی کشتی میں صرف 60 افراد کو بٹھایا جا سکتا ہے لیکن عید کی وجہ سے ہجوم زیادہ ہونے کے باعث کمپنی نے تین گنا زیادہ افراد کو سوار کرایا۔ کمپنی نے مسافروں کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے مسافروں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔
حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے لاپتا سیاحوں کی تلاش کا کام تاحال جاری رکھا ہوا ہے تاہم ڈوب جانے والے افراد کی زندہ بچ جانے کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے ٹوبہ پر دنیا کی سب سے بڑی جھیل قائم ہے اور اس علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔