بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں . فوٹو : فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں . فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے بیلہ سچاں کے مقام  پر مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے سبب 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

پارس کے ناظم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو رشتہ داروں سے عید ملنے گئے تھے اور واپسی پر جیب حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔