سندھ اور بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
چھ کمشنر،33ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں کی منظوری، فوٹو: فائل

چھ کمشنر،33ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں کی منظوری، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل سندھ اور بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے 140 انتظامی افسران، 3 سیکریٹریز اور چیف کمشنرز کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی جب کہ 33 ڈپٹی کمشنرز، 64 اسسٹنٹ کمشنرز، 34 ایس پیز اور متعدد ڈی ایس پیز کی تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کوئی کام ٹھیک بھی ہو رہا ہے؟ چیف جسٹس

اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ کی بیورو کریسی میں تبادلوں کی بھی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن کی منظور ی کے بعد 6 کمشنرز، 33 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے، دو اے آئی جیز، 14 ڈی آئی جیز اور متعدد ایس ایس پیز تبدیل کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر صوبائی حکومت کچھ دیر میں تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔