بس ہوسٹس کو قتل کرنے والے گارڈ کا اعترافی بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
مقتولہ کو قتل کرنے کے لیے نہیں بس ڈرانے کی نیت سے آیا تھا جذبات میں فائر ہوگیا، ملزم (فوٹو : اسکرین گریب)

مقتولہ کو قتل کرنے کے لیے نہیں بس ڈرانے کی نیت سے آیا تھا جذبات میں فائر ہوگیا، ملزم (فوٹو : اسکرین گریب)

فیصل آباد میں بس ہوسٹس مہوش کے قتل میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ عمردراز نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شادی سے انکار پر قتل کیا۔

فیصل آباد ٹرمینل پر چند روز قبل قتل ہونے والی بس ہوسٹس مہوش کے قاتل سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم عمردراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مہوش کے ساتھ دوستی تھی اور ہم جلد ہی شادی کرنے والے تھے کہ اچانک مہوش نے شادی سے انکار کردیا جس پر غصے میں آکر اسے قتل کردیا جب کہ مہوش کو قتل کرنے کے لیے نہیں بس ڈرانے کی نیت سے آیا تھا لیکن جذبات میں آکر فائر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس

واضح رہے کہ فیصل آباد ٹرمینل پر قتل ہونے والی بس ہوسٹس مہوش کے قتل کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرکے مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔