- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بس ہوسٹس کو قتل کرنے والے گارڈ کا اعترافی بیان سامنے آگیا
فیصل آباد میں بس ہوسٹس مہوش کے قتل میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ عمردراز نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شادی سے انکار پر قتل کیا۔
فیصل آباد ٹرمینل پر چند روز قبل قتل ہونے والی بس ہوسٹس مہوش کے قاتل سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم عمردراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مہوش کے ساتھ دوستی تھی اور ہم جلد ہی شادی کرنے والے تھے کہ اچانک مہوش نے شادی سے انکار کردیا جس پر غصے میں آکر اسے قتل کردیا جب کہ مہوش کو قتل کرنے کے لیے نہیں بس ڈرانے کی نیت سے آیا تھا لیکن جذبات میں آکر فائر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس
واضح رہے کہ فیصل آباد ٹرمینل پر قتل ہونے والی بس ہوسٹس مہوش کے قتل کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرکے مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔