کپاس کی کاشت کا 88 فیصد ہدف حاصل

حسیب حنیف  جمعرات 21 جون 2018
سندھ کا زیرکاشت رقبہ سکڑگیا،پنجاب میں اضافہ،مجموعی پیداوارگھٹ جانے کاخدشہ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سندھ کا زیرکاشت رقبہ سکڑگیا،پنجاب میں اضافہ،مجموعی پیداوارگھٹ جانے کاخدشہ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

 اسلام آباد: کپاس کی کاشت کا 88 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا تاہم سندھ میں پانی کی کمی کے باعث پھٹی 44 فیصد کم رقبے پر بوئی گئی۔

رواں سال ملک میں 29 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر پر کپاس اگانے کا ہدف تھا لیکن اب تک 26لاکھ 1ہزار ہیکٹر پر کپاس کاشت کی جا سکی، گزشتہ سال اس عرصے میں26 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر پر بوائی ہوئی تھی، اس طرح کپاس کی کاشت سال بہ سال2 فیصد کم رہی جس کی بڑی وجہ سندھ میں پانی کی قلت ہے۔

رواں سال پنجاب کیلیے کپاس کی کاشت کا ہدف 23لاکھ 10ہزار ہیکٹرتھا جہاں 98فیصد ہدف حاصل کرتے ہوئے 22لاکھ 67 ہزار ہیکٹر پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے۔

گزشتہ سال  زیرکاشت رقبہ 20لاکھ 53 ہزار ہیکٹر تھا، اس طرح پنجاب میں کپاس کی کاشت رواں سال 10 فیصد بڑھی تاہم سندھ میں کاشت 6 لاکھ 20ہزار ہیکٹر کے ہدف کے مقابل 3 لاکھ 34 ہزار ہیکٹر رہی جبکہ گزشتہ سال 6 لاکھ 2 ہزار ہیکٹر پر کپاس کاشت ہوئی تھی، اس طرح رواں سال سندھ میں کپاس کی کاشت کا 54 فیصد ہدف حاصل کیا جا سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔