شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018
شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں، دستاویزات : فوٹو : فائل

شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں، دستاویزات : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ  روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ ان کے نام 172 کنال اراضی بھی ہے تاہم شہبازشریف 38 لاکھ روپے کے مقروض بھی ہیں۔

شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں اور ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے، ان کی 2 بیویاں ہیں ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جب کہ دوسری کا نام نصرت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔